Russia’s Lunar Lander Crashes Into the Moonتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی (اے یو ایس ) چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور چاند کے مدار میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ لونا 25 کو روس نے 11 اگست کو لانچ کیا تھا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 میں غیرمعمولی ایمرجنسی صورتحال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

روسی خلائی ایجنسی کے مطابق آپریشن کے دوران خودکار اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، چاند کی سطح پر اترنے سے پہلے ایمرجنسی صورتحال کا پتاچلا ہے، ماہرین لونا 25 میں پیش ا?نے والی ایمرجنسی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔روسکوسموس کے سربراہ یوری بوریسوف نے جون کے مہینے میں صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ چاند کے مشن جوکھم سے بھرے ہوتے ہیں اور ان کی کامیابی کا امکان صرف 70 فیصد ہوتا ہے۔ہندوستان کے چاند مشن چندریان 3 کے ساتھ ساتھ روس کا لونا 25 بھی چاند کی سطح پر اترنے کے لیے آگے بڑھ رہا تھا۔

اسی دوران 19 اگست کو لونا 25 میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی اور اسے ایمرجنسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔روسی خلائی ایجنسی کو لونا-25 کی جانچ کے دوران ہی ہفتہ کو ہنگامی صورتحال کا علم ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کا چندریان 3 بھی چاند کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ اس دوران لینڈر ماڈیول (ایل ایم) کو چاند کے قریب لے جانے کے لیے ڈی بوسٹنگ کا عمل بحفاظت مکمل ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *