S Jaishankar Meets Antony Blinken, Discusses PM's Visit To USتصویر سوشل میڈیا

ہیروشیما: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اتوار کو ہیروشیما میں جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے آئندہ ماہ ہونے والے دورہ امریکہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔بلنکن نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ ہم جون میں ہندوستانی وزیر اعظم کی، جن کا دورہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان گہری شراکت کا جشن منائے گا، میزبانی کے شدت سے منتظر ہیں ۔

واضح ہو کہ وزیراعظم مودی 22 جون کو امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔، وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان کے ذریعے مطلع کیا کہ وزیر اعظم مودی کے دورے کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن وائٹ ہاؤس میں ایک سرکاری عشائیہ میں ان کی میزبانی کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دورہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔ کیونکہ دونوں ممالک پہلے ہی مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کے تعلقات، اور ساتھ ہی ساتھ موسمیاتی تبدیلی، افرادی قوت کی ترقی اور صحت کی حفاظت کے لیے مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ ،کھلے، خوشحال اور محفوظ ہند۔بحرالکاہل، دفاع، توانائی اور خلا سمیت، مشترکہ اسٹریٹجک ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کو اونچائیوں تک لے جانے کا ہمارا مشترکہ عزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *