S. Jaishankar Unveils Bust of Mahatma Gandhi in Paraguayتصویر سوشل میڈیا

آسونسیون:ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے گذشتہ دنوں پیراگوئے کے دارالحکومت آسونسیون میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ڈاکٹر جے شنکر جنوبی امریکہ کے اپنے چھ روزہ دورے میں پہلی بار یہاں آئے ہوئے تھے ۔وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیاآسونسیون میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ اسے شہر کے مرکزی ساحل پرلگانے کے لئے آسونسیون میونسپلٹی کے فیصلے کی تعریف کرتا ہوں۔یہ یکجہتی کی علامت ہے جس کا اظہار کووڈ وبا کے دوران اتنی سختی سے کیا گیا تھا۔

انہوں نے تاریخی کاسا ڈی لا انڈیپینڈینشیا کا بھی دورہ کیا، جہاں سے پیراگوئے کی آزادی کی تحریک دو صدیوں سے بھی پہلے شروع ہوئی تھی۔سا پالو میں ہندوستانی برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ چین نے 1990 کے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس میں سرحدی علاقوں میں فوجیوں کے جمع ہونے پر پابندی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات پر واضح اثر پڑ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *