اندور: ٹاپ آرڈر کے تمام بولروں خاص طور پر شردل ٹھاکر اور نودیپ سینی کی تباہ کن بولنگ کے بعد ٹاپ آرڈر کے تمام بلے بازوں خاص طور پر کپتان وراٹ کوہلی کی طوفانی اننگز کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 7وکٹ سے شکست دے کر تین ٹی 20-میچوں کی سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔

یہاں کے ہولکر اسٹیڈیم میں 143رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کے افتتاحی بلے بازوں لوکیش راہل اور شکھر دھون نے 8رنز فی اوور سے رنز بٹورتے ہوئے 9اووروں میں ہی نصف منزل طے کر لی ۔نصف منزل طے کرتے ہی راہل 32گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے45رنز بنا کرلیگ اسپنرہسرانگا سلوا کو وکٹ دے بیٹھے۔86اسکور پر شکھر دھون بھی ڈی سلوا کا شکار ہو گئے۔

دھون نے29گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ32رنز بنائے ۔ لیکن اس وقت تک وہ مڈل آرڈر کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے کا اپنا کردار بخوبی نبھا چکے تھے۔ سریش ایر اور کوہلی نے بھی مایوس نہیں کیا اور افتتاحی بلے بازوں کے تیار کیے گئے مضبوط پلیٹ فارم پر تیزی سے رنز کی دیوار کھڑی کرنا شروع کر دی اور ٹیم کی دوسری ہاف سنچری پارٹنر شپ کے طور پرتیسرے وکٹ کے لیے51رنز کی پارٹنر شپ کر کے ٹیم کو منزل کے نہایت قریب پہنچا دیا۔

ایر137اسکور پر فاسٹ بولر لاہیرو کمارا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔سیر نے 26گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ34رنز بنائے۔کوہلینے17گیندوں پر 30رنز بنائے اور ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ20اووروں میں 9وکٹ پر142رنز بنائے۔کسال پریرا28گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 34رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جبکہ فرنانڈو نے 16گیندوں پر پانچ چوکوں کے ساتھ22اور ڈی سلوا نے 13گیندوںپر دو چوکوںکی مدد سے17رنز بنائے۔ شردل نے اننگز کے 19ویں اور اپنے چوتھے و آخری اوور میں تین وکٹ لے کر سری لنکا کو 150کا ہندسہ پار نہیں کرنے دیا۔ نودیپ سینی اور کلدیپ یادو نے دو دو اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ لی۔ نودیپ سینی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *