نئی دہلی: حال ہی میں فلم ’ دبنگ 3‘ میں نظر آئے بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی اس فلم کی ریلیز تاریخ بھی بتائی ہے۔
سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’ اپنی اگلی فلم کا اعلان کر رہا ہوں” کبھی عید کبھی دیوالی‘ ‘ اس کی کہانی ساجد ناڈیا ڈ والا نے لکھی ہے ، اور اس کو پروڈیوس بھی وہی کریں گے، جب کہ فرہاد سام جی اس فلم کے ہدایت کار ہیں ، یہ فلم سال 2021 میں عید کے موقع پر سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
حالانکہ سلمان خان نے اس فلم کے اسٹار کاسٹ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا لیکن امید کی جا رہی کہ جلد ہی ا سکا بھی اعلان کردیا جائے گا ۔
اس سے قبل سلمان خان اپنے پروجکٹ کی فلم ’ راھے کے بارے میں اعلان کر چکے ہیں، جس میں ان کے مد مقابل اداکارہ دیشا پاٹنی نظر آئیں گی، اس فلم کی ہدایت کاری پربھودیوا کریںگے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی فلم دبنگ 3نے باکس آفس پر کافی اچھا مظاہرہ کیا ہے ، اس فلم اب تک 160کروڑ ررپے کی آمدن کر لی ہے۔ فلم دبنگ 3میں سلمان کے علاوہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکارہ سائی منجریکربھی اہم رول میں جلوہ گر ہوئیں، خاص بات یہ ہے کہ سائی منجریکر نے اس فلم سے بالی وو میں قد م رکھا ہے۔