نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں رواں سال آئیفا ایوار ڈکی تقریب کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے اداکار سلمان خان نے کہا اندور آکر مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے گھر کے میدان میں بیٹھا ہوں اور ہماری آبائی جائیداد اندور ہے۔
منٹو ہال میں ایوارڈ تقریب کی ایک کانفرنس میں وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے ساتھ مدھیہ پردیش سے وابستہ یادوں کو تازہ کرتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مذاقیہ انداز میںسلما ن خان نے کہا کہ ’ میں اور میرے بھائی کنسیو تو ممبئی میں ہوئے مگر ڈیلیوری اندور میں ہوئی ، اس سے والد صاحب کو بیوی سے تین چار ماہ دور رہنے کا موقع مل جایا کرتا تھا ،و ہیں جب ہم بڑے ہوئے تو اندور آتے تھے، پلاسیا اور برتری کے کھیت میں رہنا پسند کرتے تھے، سردی اور گرمی کی تعطیلات اندور میں ہی گزرتی تھی۔
ریاست سے اپنے رشتے کا ذکر کرتے ہوئے سلما ن خان نے کہا کہ وہ تقریباً 39سال پہلے بھوپال آئے تھے اور یہاں کے کھنڈیرا علاقے میں دو ماہ رہے تھے ، کھنڈیراکی فیملی بڑی تھی، اس میں سے کئی لوگ اب نہیں ہیں، خدا سے ان کے لئے دعا گو ہوں کہ جو ہیں وہ صحتمند رہیں۔ کانفرنس میں وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو اپنا ینگر بردر( چھوٹابھائی)بتاتے ہوے کہا کہ ’ انہیں اولڈر بردر ( بڑا بھائی) تو نہیں کہہ سکتے، انہیں ینگر بردر ہی کہنا پڑے گا، اس ینگ اسٹیٹ کے لئے ان سے بڑا یوتھ سی ایم کوئی نہیں ہے ۔
امید ظاہر کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ ’ اس آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے بعد سے یہاں فلموں کی شوٹنگ بھی شروع ہ وجائے گی ، حکومت چھوٹ بھی دے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا تو مدھیہ پردیش سے خاص لگاؤ ہے کیوکہ پڑھائی لکھائی بھی یہیں ہوئی ہے، بچپن یہیں گزرا ہے ، جو بھی سیکھا ہے یہیں سے سیکھا ہے ، پردے پر سلما ن خان کو جتنا بھی دیکھ رہے ہو، میں جو بھی ہوں، اچھا ہی ہوں، برا تو نہیں کہہ سکتا ،یہیں کی تعلیم کی وجہ سے ہوں جو کچھ ہوں،۔
کانفرنس میں اپنے خاندانی ملازم تیسو کی چپل کھونے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے سلما ن خان نے کہا ’ کھیت میں ایک دن تیسو کی چپل کھوگئی ، ارباز او ر وہ دنوں وہاں کھیل رہے تھے ، جب تیسو کی چپل نہیں ملی تھی تودونوں نے ملکر گیہوں کے ڈھیر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ او رپھر دیگر جگہ پر رکھا ، تیسو کی ایک چپل تو مل گئی مگر دوسری نہیں ملی، اب تک تیسو کی دوسری چپل نہ ملنا راز ہے ، اسے اب بھی ڈھونڈ ھ رہے ہیں۔ اس دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے سلمان خان کی بچن کی تصویروں کا البم تحفہ میں دیا ، اس موقع پربالی ووڈ اداکارہ جکلین فرناڈس بھی موجود تھیں۔