نئی دہلی: حا ل ہی میں ریئلٹی شو بگ باس کے ایک ایپی شوڈ میں اداکار سلمان خان نے انکشاف کرتے ہوئے مذاقیہ انداز میں کہا کہ کس طرح انہوںنے اپنی کرش’ کرن ‘کے بارے میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بتایا اور انہوںنے اس نام کو استعمال کرکے ایک فلم بنا ڈالی۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے 1993میں آئی فلم’ ڈر‘ میں ایک جنونی عاشق کی شکل والے کردار میں نظر آئے تھے ، تو وہیں اداکارہ جوہی چولہ فلم میں ’ کرن ‘ کا رول نبھایا تھا۔
در اصل شو بگ باس میں اپنی فلم ’ تانا جی : دی انسنگ واریئر’ کی تشہیر کے لئے آئے اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ اداکارہ کاجول سے سلمان خان کی کرش کے بارے میں گفتگو ہوئی جس کے بعد سلمان نے کہا کہ یہ قصہ کافی پرانا ہے ، میں نے شاہ رخ کو اپنی کرش اور ایک واقعہ کے بارے میں بتایا اور اس نے اس نام کو استعمال کرکے فلم بنا ڈالی۔
قابل غور ہے کہ شو میں اجے دیوگن اور کاجول مختلف قسم کے گیم کھیلتے ہوئے نظر آئے اس دوران کاجول نے اجے دیوگن سے کئی چٹپٹےسوال پوچھے! کاجول نے اجے دیوگن سے سوال پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی یوں ہی ان کے کھانے کی تعریف کی ہے؟ جس کے جواب میں اجے دیوگن نے کہا کہ کاجول کبھی کھانا نہیں بناتی اور وہ پانی بھی شائد ہی ابال پائے۔
گیم کے دوران اجے دیوگن نے کاجول سے کہا ’ چوڑیاں پہننا ‘ جسے کاجول سمجھ نہیں پائیں اس دوران کاجول اپنے کان میں ہیڈ فون پہن رکھا تھا اور انہوںنے کچھ ایسا کہہ دیا ، جسے سن کر اجے اور سلمان ہنسنے لگے ۔ اس کے بعد سلمان خان کو لائی ڈٹیکٹر سیٹ پر بیٹھایا گیا جہا ںکاجول نے سلمان سے پوچھا کہ کیا انکی زند گی میں پانچ گرل فرینڈ تھیں؟ اس سوال پر سلمان کافی دیر تک مسکراتے رہے ۔