Salman Khan was scared about his role in 'Antim', he saidتصویر سوشل میڈیا

ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان فلم ’انتم: دی فائنل ٹروتھ‘ میں پولیس افسر کا کردار نبھانے کے لئے کافی نروس تھے۔ سلمان خان اور آیوش شرما کی فلم ‘انتم: دی فائنل ٹروتھ’ ریلیز ہو گئی ہے۔مہیش منجریکر کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سلمان اور آیوش بالکل مختلف انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ فلم ’انتم‘ میں پولیس افسر کا کردار ادا کرتے ہوئے کافی نروس تھے۔

سلمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس والوں کے پہلے جو کردار ادا کیے تھے وہ بہت مختلف تھے اور ‘انتم’ کا کردار بالکل علاحدہ تھا۔ یہ کردار چھوٹا ہے لیکن کافی مضبوط ہے۔سلمان نے کہا، ”میں دل میں جانتا تھا کہ مجھے اس کردار میں کیسے کام کرنا ہے۔میں اسے بالکل اسی طرح نبھانا چاہتا تھا جیسا کہ مجھے بتایا گیا تھا۔ مہیش کے دل میں بھی اس کردار کے لئے اپنی سوچ تھی۔لیکن جب میں نے اسے نبھانا شروع کیا تومجھے بہت ڈر لگا کہ یار میں یہ نہیں کر پا رہا ہوں۔ جب میں نے آیوش کو اپنا کردار ادا کرتے دیکھا تو مجھے یقین آیا کہ میں بھی اپنا کردار نبھا سکتا ہوں۔

آیوش کا کردار پاورفل ہے لیکن اس میں غصہ بہت ہے۔ میرا کردار مسکراتا ہے۔ مجھے یہ کردار نبھانے میں بہت لطف آیا“۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‘انتم’ مراٹھی فلم ‘ملشی پیٹرن’ کا ہندی ریمیک ہے۔ یہ فلم ‘سلمان خان فلمز’ نے پیش کی ہے اور اسے سلمیٰ خان نے پروڈیوس کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *