نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان 27دسمبر 2019یعنی آج اپنی 54ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ سلمان خان بچپن سے ہی اپنے بھائی بہنوں میں والدین کے سب سے لاڈلے تھے اور انہوںنے یہ بھی کہا تھا کہ وہ بچپن میں بہت شرارتیں بھی کیاکرتے تھے ۔ یہ بات خود انہوںنے ایک ٹی وی شو پر قبول کی تھی۔
سلمان خان کا اپنی ماں سے رشتہ گہرا ہے ہی لیکن والد اور مشہور رائٹر سلیم خان کے ساتھ بھی ان کی بانڈنگ کافی اچھی ہے ۔ جیسا کہ ہم سب اس بات سے واقف ہیں کہ سلمان خان کئی معاملات میں جیل بھی جا چکے ہیں۔
سلمان خان کے جیل جانے کے بارے میں نیلیش مشر ا کے چیٹ شو ’ دی اسلو انٹریو میں سلیم خان اپنے کیرئر ، فیملی اور سلمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب سلمان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں18 دن کی جیل ہوئی تھی ،وہ ممبئی کے تھانے جیل میں تھے، کسی قانون میں نہیں لکھا ہوتا کہ اگر ماں یا باپ کو تکلیف ہوگی تو انسان کو سزا نہیں دی جائے گی ، ہم اس وقت پریوار کے سبھی لوگ پانی پیتے تھے تو بھی ہمیں برا لگتا تھا اور اے سی چلاتے تھے تب بھی برا لگتا تھا ، ہم ہر وقت یہی سوچ رہے تھے کہ جیل میں سلمان کیسا ہوگا۔
سلیم خان انٹرویو میں سلمان خان کے حوالے سے ایک اور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میں ایک بار سلمان سے ملنے جودھپور جیل گیا تھا، وہاں بار بار بولا جا رہا تھا 343کو یہاں لاو¿ ، وہاں لے جاو¿ ، یہ کرو، وہ کرو، میں سوچ میں پڑ گیا کہ یہ 343کیا ہے ، پھر انہوں نے کہا کہ 343آ گیا ہے ، جب میں نے مڑ کر دیکھا تو 343سلمان خان تھے، ان کی داڑھی بڑھی ہوئی تھی اور بال بکھرے ہوئے تھے، وہ آیا تھوڑی دیر بیٹھا اور ماں سےکہا کہ رونا مت، ان کے جانے کے بعد ان کی ماں اور سلمان خوب روئے تھے۔
واضح رہے کہ سلمان خان نے ایک بار کہا تھا کہ مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ انہوںنے اپنے والدین کو بہت پریشان کیا ہے۔