نئی دہلی: نئے سال کی آمد پر پاکستانی شوبز ستاروں نے نئے عہد کیے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں اداکارہ ثناءجاوید نے 2020 کے لیے کونسا انوکھا عہد کیا ہے؟
مقبول ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کی اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سال نو یعنی 2020 کی آمد پر سب کو مبارک باد تو پیش کی لیکن اس سے قبل انہوں نے ایک پوسٹ میں واضح کیا کہ اگر کوئی نئے سال میں ان کا سکون خراب کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ کیا کرنے والی ہیں۔
اداکارہ نے نئے سال کے آغاز سے قبل ایک پوسٹ میں چھوٹا سا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں صرف بلاک، بلاک اور بلاک سنائی دے رہا ہے۔تاہم ویڈیو کے ساتھ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ بھی 2020 میں میرا سکون خراب ہوا تو میں اس کے ساتھ یہ کرنے والی ہوں یعنی مذکورہ ویڈیو میں کہا جانے والا لفظ ’بلاک‘۔
اب یہ اشارہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین پر ہے یا پھر شوبز شخصیات پر یہ تو ثناءجاوید ہی جانتی ہیں۔واضح رہے کہ ثناءجاوید متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ’خانی‘، ’رومیو ویڈز ہیر‘ اور ’ذرا یاد کر‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ فلم ’وی لو یو مہر النسائ‘ کے ذریعے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کر چکی ہیں۔