نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کوریو گرافر میلون لوئس پر سنسنی خیز الزام عائد کرتے ہوئے انہیں دھوکے باز اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے میلون لوئس سے اس لئے اب دوری اختیار کر لی ہے کیونکہ اس نے مجھے دھوکہ دیا ۔
اداکارہ ثنا خان نے مزید کہا کہ مجھے ایک سال یہ معلوم کرنے میں لگ گیا کہ آخر میلون لوئس کا تعلق کن کن لڑکیوں سے ہے ، جب انہیں ا سکی جانکاری ملی تو وہ حیران رہ گئیں ، کیونکہ انہوںنے نہیں سوچا تھا کہ لوئس فریبی نکلے گا، ان کا کہنا ہے کہ لوئس پر انہیں بہت اعتماد تھا اور انہیں اس سے بڑا حوصلہ تھا۔
سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ادکارہ ثنا خان نے اپنے ساتھ ہوئے واقعہ کا ذکر تے ہوئے لکھا ہے’ شہرت اور توجہ حاصل کرنے کے لئے لوئس کسی بھی حد تک جا سکتے تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ پہلی بار مجھے سچ بتانے کے لئے بہت ہمت کرنی پڑ رہی ہے ، جس وقت ہمارا ریلیشن شروع ہوا تب بہت سارے لوگوں نے لوئس اور میرے رشتے پر بھروسہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے مقدس رشتے کو بہت زیادہ پیار اور عزت دی، مگر جب میں وہاں نہیں جانا چاہتی جہاں سے سفر کی شروعات ہوئی تھی، یہ آدمی نا پسندیدہ اور غلیظ ہے ۔ ثنا خان نے مزید کہا کہ خدا نے انہیں بچا لیا ۔ واضح رہے کہ ملیون لوئس اپنے ڈانس اسٹائل کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ ثنا خان ٹی وی ریلٹی شو بگ باس سیزن 6میں حصہ لیا تھا، اس وجہ سے ثنا کو کافی شہرت ملی تھی، ا سکے بعد ثنا خا ن نے فلم ’سلمان خان کی فلم ’ جئے ہو‘ اداکار اکشے کمار کی فلم’ ٹوئلیٹ: ایک پریم کتھا، اور فلم ’ وجہ تم ہو’ میں نظر آئیں تھیں۔
(تصویریں انسٹا گرام)