Saqib Saleem on Payal Ghosh’s statement on Huma Qureshi: ‘My sister is my life, it hurts when someone speaks ill of her’تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: اداکارہ پائل گھوش نے بالی ووڈ کے مشہور فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے، ساتھ ہی پائل نے ان الزاموں میں بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ہما قریشی کے نام کا بھی ذکر کیا تھا ۔

اب اس پر بالی ووڈ اداکار اور ہما قریشی کے بھائی ثاقب سلیم کا اپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ میری بہن میرا فخر ہے ۔

حال ہی میں سوبز ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے انٹرویو میں ثاقب سلیم نے ہما قریشی پر لگے الزاموں کو غلط ٹہراتے ہوئے کہا کہ ’ کیا برا لگتا ہے کہ جب کوئی آپ کی بہن کے بارے میں غلط باتیں کہتا ہے ؟ 100فیصد، میری بہن میری زندگی ہے ، میرا فخر ہے ، اگر کسی نے اس کے بارے میں کچھ بھی کہا ، تو مجھے بہت برا لگے گا، مجھے خود میں بہت کمزورمحسوس ہوتا ہے، جب کوئی بھی کسی کے بھی بارے میں بے بنیاد باتیں کرتا ہے ۔

اداکار ثاقب سلیم مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ لیکن میں کیا کرسکتا ہوں ؛ ایک بھائی کے شکل میں میںکہہ رہا ہوں، میں کیا کر سکتا ہوں؟ مجھے کس سے لڑنا چاہئے؟ میں کیا کہوں؟ اب میں نے خود سے کا ہے کہ میں اس باہری دنیا کا حصہ نہیں بننا چاہتا، ٹوئٹر اور سبھی شوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر متعلق ہیں، اگر میں اپنی بہن ، اپنے والدین کو حقیقی زندگی میں خوش رکھ سکتا ہوں، تو میں خوش ہوں۔

وہیں پائل گھوش کے ان الزاموں پر اداکارہ ہماقریشی نے اپنے رد عمل میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھ کر شئر کیا تھا اور کہا تھا کہ ’ انوراگ کشیپ اور میں نے آخری بار 2012-13میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور وہ ایک پیارے دوست اور ایک بےحد با صلاحیت ڈائریکٹر ہیں ، میرے ذاتی تجربہ میں انہوں نہ تو میرے ساتھ اور نہ ہی کسی اور کے ساتھ بد تمیزی کیا ہے، حالانکہ جو کوئی بھی بد تمیزی کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اس کی رپورٹ آفیسروں ، پولیس اور عدلیہ کو دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *