نئی دہلی: فلم ’ لو آج کل ‘ کی تشہیر میں مصروف اداکارہ سارہ علی خان کاکہنا ہے کہ ’ وہ لوگوں کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ہیں۔
ممبئی میں فلم کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے مزید کہا کہ’ مجھے لگتا ہے کہ یہ ( کسی معاملہ پر فوراً فیصلہلینا) بہت اچھا ہے ، میرے خیال سے آپ کو اپنے فیصلے جلد لینے چاہئے ، کیونکہ سوشل میڈیا کے دور میں آپ اسے جلد واپس بھی لے سکتے ہیں ، جب کوئی کہتا ہے کہ اسے پہلی بار ایک شاٹ یا کوئی ایک گانا ( فلم کانغمہ) پسند نہیں آیا ، لیکن اگر وہ اسے دو یا تین بار دیکھیں گے ، تو وہ اسے پسند کر سکتے ہیں، ایسے میں مجھے لگتا ہے کہ لوگ جو کہتے ہیں ،ہمیں اس پر دھیان نہیں دینا چاہئے۔
اداکارہ کاکہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ آج سب کچھ سر عام نمائش میں ہے اور آج کے دور میں لوگ اپنی رائے بہت زیادہ بیان کرتے ہیں ، لوگ اپنے مشورہ بہت جلد بناتے ہیں اور توڑتے ہیں،اسلئے مجھے انہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی نئی فلم کے ٹریلر کی تنقید نے انہیں تکلیف پہنچائی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر لوگ انکے ویژن یا فیشن کی بنیاد پر ان کے بارے میں کوئی رائے قائم کرتے ہیں ، تو انہیں فرق نہیں پڑتا ہے ،لیکن اگر کوئی ان کی اداکاری کی مہارت پر سوال کھڑا کرتا ہے تو انہیں تکلیف ہوتی ہے ۔
خیال رہے کہ فلم’ لو آج کل ‘ 14فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
(تصویریں انسٹاگرام)