Saudi Arabia: After Two months only covid vaccinated people can enter into shopping mallsتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس)سعودی عرب نے کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچاو¿کے لیے ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کی غرض سے اگست سے ایک نئی پابندی کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے اتوار کو وزارت تجارت کے اس نئے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔اس کے تحت یکم اگست سے صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو شاپنگ مالوں میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

وزارتِ تجارت نے کہا ہے کہ ”ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لگوانے والے افراد کاروباری مراکز میں داخل ہوسکیں گے اور جس کسی نے ویکسین نہیں لگوائی ہوگی،اس کے کسی تجارتی مرکز میں داخلے پر پابندی ہوگی۔“سعودی عرب میں اب تک کوویڈ-19 کی ویکسین کی ایک کروڑ57 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔اس طرح مملکت کی کل آبادی میں سے 23 فی صد افراد کو ویکسین کے دونوں ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور کم سے کم 40 فی صد آبادی کو ایک انجیکشن لگایا جاچکا ہے۔

وزارتِ صحت نے اتوار کو گذشتہ 24 گھنٹے میں مملکت میں کوویڈ-19 کے 1017نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار 19 مریض وفات پا گئے ہیں اور 1133 صحت یاب ہوگئے ہیں۔سعودی حکومت نے اس سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کی تعداد صرف 60 ہزار تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تمام عازمین سعودی شہری یا سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن ہوں گے۔بیرون ملک سے کسی کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *