Saudi Arabia ‘appreciates’ BRICS invitationتصویر سوشل میڈیا

جوہنسبرگ: جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے اعلان کے مطابق برکس آئندہ سال کے اوائل میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات(یو اے ای) اور ایران سمیت چھ نئے ممالک کو مکمل رکنیت دے دے گا۔ صدر رامافوسا نے جمعرات کے روز جوہانسبرگ میں ایک سربراہی اجلاس کے دوران اس خبر کا انکشاف کیا کہ ہم نے جمہوریہ ارجنٹائن، عرب جمہوریہ مصر، وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا، اسلامی جمہوریہ ایران، مملکت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو برکس کے مکمل رکن بننے کے لیے کو باقاعدہ طور پر مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ رکنیت یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہو جائے گی۔بدھ کے روز برکس ممالک کے رہنماو¿ں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ نے اہم امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک کھلے پینل کو مدعو کیا تھا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں روس۔یوکرین تنازعہ، ڈالر کے استعمال میں کمی اور بلاک کی توسیع کے امکانات جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔ جنوبی افریقہ، ہندوستان، برازیل، چین اور روس کے رہنما(صدر ولایمیر پوتین کی جگہ روسی وزیر خارجہ) یوکرین کے تنازع کے پرامن اور منصفانہ حل کو یقینی بنانے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ برکس ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد روس اور یوکرین کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے تاکہ ان کوششوں میں شامل ہو سکے جو فوری جنگ بندی اور منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے مو¿ثر طریقے سے تعاون کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *