ریاض:(اے یوایس)سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت صرف مردوں تک ہی محدود رہے گی۔ خواتین ’الروضہ جانے کے لیے خصوصی اجازت کی درخواست دے سکتی ہیں، جو کہ منبر رسولﷺ اور روضہ اطہرﷺ کے درمیان واقع مسجد نبوی کا صحن ہے۔ سعودی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اقداس پر خواتین کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
سعودی عرب کی شاہی حکومت نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ آج سے خواتین کے لیے پیغمبر انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علی وسلم کی آخری آرام گاہ یعنی روضہ اقدس تک جانے پابندی لگادی گئی ہے، جو کہ مقدس شہر مدینہ منورہ میں آنے والے مسلمان مرد و خواتین کے لیے سب سے زیادہ قابل احترام اور لائق دیدار مقام ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت صرف مردوں تک ہی محدود رہے گی۔ خواتین ’الروضہ‘ جانے کے لیے خصوصی اجازت کی درخواست دے سکتی ہیں، جو کہ منبر رسول اور قبر اطہر کے درمیان واقع مسجد نبوی ﷺ کا صحن ہے۔ سعودی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار پر خواتین کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
وزارت حج و عمرہ کی رپورٹ میں اس پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔ اطلاع کے مطابق اس نے صرف اس بات کا اشارہ دیا کہ وہ موبائل ایپلیکیشن جس کے ذریعے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کی زیارت کا انتظام کیا جاتا ہے، اب خواتین کو روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جانے کی اجازت نہیں دے گی۔یہ ایپلی کیشن تقریباً دو سال قبل کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے ساتھ استعمال ہونا شروع ہوا تھا۔ اس کے ذریعہ کوئی بھی زائر مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی ﷺکے ٹکٹ ریزرو کر سکتا ہے۔ اس ایپ کے ذریعہ ایک کوڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ جس کو اسکین کرنے کے بعد ہی حرمین شریفین میں داخلہ کی اجازت ہوگی ۔
