Saudi Arabia Bus Accident 20 Members Died 29 Members Seriously Injuredتصویر سوشل میڈیا

ریاض(اے یو ایس ) سعودی عرب میں عسیر کے شمال میں ”عقبہ شعار“ میں بس کو حادثہ پیش آ گیا۔ اس خوفناک حادثہ میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پیر کی سہ پہر عسیر کے علاقے ” عقبہ شعار“ پر پیش آیا۔حادثے کی وجہ بس کی بریکوں کے خراب ہو نے کو قرار دیا گیا۔

بس بریک فیل ہونے کے باعث ایک پل سے ٹکرائی اور الٹ گئی اور اسے آگ لگ گئی۔ سول ڈیفنس کی ٹیمیں، ہلال احمر اور متعلقہ سکیورٹی حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *