Saudi Arabia celebrate World Cup qualification in style with 1-0 win over Australiaتصویر سوشل میڈیا

جدہ: سعودی عرب کے، جو قطر میں ہونے والے عالمی کپ فٹبال فائنلز کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے ، پرستاروں نے اس کے کوالیفائی کرنے کا جشن منانے منگل کے روز جدہ اسٹیڈیم پہنچے اور سعودی کھلاڑیوں نے بھی انہیں مایوس نہیں کیا اور اپنی کوالیفکیشن مہم کا اختتام ایک شاندار جیت کے ساتھ کر کے اپنے پرستاروں کو خوش سے جھومنے کا موقع دے دیا۔

کنگ عبد اللہ اسپورٹس سٹی اسٹیدیم جدہ میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے مہمان ٹیم آسٹریلیا کو 1-0سے شکست دے کر گروپ بی میں اپنی اول پوزیشن برقرار رکھی۔ یہ واحد گول جو مکمل90منٹ تک فیصلہ کن رہا سالم محمد الدوسری نے دوسرے ہاف میں پنالٹی سے کیا۔

بلا شبہ میزبان ٹیم اس جیت کی مستحق تھی ۔اس جیت کے ساتھ سعودی عرب نے10میچوں سے 23 پوائنٹس حاصل کر لیے۔ وہ جاپان سے ایک پوائنٹ آگے رہنے کے باعث گروپ بی میں اول پوزیشن پر ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی سعودی عرب نے 2019میں شروع ہوا اپنا کوالیفائنگ سفر جیت کے ساتھ مکمل کر کے اپنے حوصلے مزید بلند کر لیے۔شاہین لوگو(گرین فالکن) والی جرسی زیب تن کیے سعودی ٹیم اپنے اس سفر کے دوراان ہر میچ میں اپنے کھیل کو نکھارتے پیش قدمی کرتی رہی ۔

اس کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے شاید ہی کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ سعودی عرب چھٹے ورلڈ کپ فائنلز کے لیے اپنے کوالیفائنگ گروپ میں سر فہرست رہنے کا مستحق نہیں تھا۔اس شکست کے باوجود آسٹریلیا کی گروپ میں تیسری پوزیشن اور جون میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف پلے آف یقینی ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *