Saudi Arabia condemns attack on UN peacekeeping missionتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل آئرش فوجی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اس حملے میں ایک آئرش فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے تھے۔وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اس حملے کے حالات کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتاہے۔

سعودی عرب ہر قسم کے تشدد کو مکمل طور پر مسترد کرتا اور یو این امن مشن کی حمایت کرتا ہے۔جمعرات کے روز، ایک لبنانی عدالتی ذریعہ نے اطلاع دی کہ ایک فوجی مشین گن سے سات گولیاں جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس میں کام کرنے والی آئرش بٹالین کی گاڑی میں پیوست ہوگئیں اور ان میں سے ایک پیچھے سے ڈرائیور کے سر میں لگی۔ذرائع نے ایجنسی فرانس پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ گاڑی چلانے والے فوجی اس کی سیٹ کو چیرتے ہوئے پیچھے سے گولی لگی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

گولی لگنے کے بعد، گاڑی لوہے کے کھمبے سے ٹکرائی، پھر الٹ گئی، جس سے دیگر تین دیگر افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع نے وضاحت کی کہ فوجی عدلیہ نے تحقیقات سنبھال لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، فوجی عدالت کے سرکاری کمشنر، جج فادی اکیکی نے فوج کی انٹیلی جنس اور متعلقہ سکیورٹی سروسز کو ضروری اقدامات کرنے، معلومات اکٹھی کرنے اور مجرمانہ شواہد کی درخواست کرنے کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *