Saudi Arabia demands Security council to take strong action against Houthi militias of Yemenتصویر سوشل میڈیا

ریاض: (اے یوایس) سعودی عرب نے یمن کی حوثی ملیشیا کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو ایک ہی ہفتہ میں دوسرامکتوب ارسال کر دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی مستقل نمائندے عبداللہ المعلمی نے سلامتی کونسل کے نام اپنے مراسلہ میں لکھا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی قانون کی روشنی میں حوثیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ
سعودی عرب بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اپنی سرزمین، شہریوں اور رہائش پذیر افراد کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔انہوں نے مکتوب میں مزید لکھا کہ 8اکتوبر کو جازان ہوائی اڈے پر حوثی حملہ میں 10 شہریوں اور ہوائی اڈہ ملازمین زخمی ہو گئے اور ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *