Saudi Arabia denies ‘potential terrorist’ arrested by US authorities is Saudi nationalتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس) امریکا میں سعودی سفارت خانے نے باور کرایا ہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی حکام نے ایریزونا ریاست میں جس شخص کو حراست میں لے کر اسے مبینہ دہشت گرد قرار دیا ہے وہ سعودی شہری نہیں ہے۔ منگل کے روز سفارت خانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ اس معاملے سے متعلق امریکی حکام کے ساتھ رابطے کے بعد یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ مذکورہ مبینہ دہشت گرد کا تعلق سعودی عرب سے نہیں ہے … ہم امریکی حکومت کے ساتھ رابطہ کاری میں رہیں گے اور اس حوالے سے ہر طرح کے حقائق پیش کرتے رہیں گے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں امریکی سرحدی دستوں کے ذمے داران نے ایریزونا ریاست میں ایک مبینہ دہشت گرد کو پکڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ یہ شخص سعودی شہریت رکھتا ہے۔ مزید یہ کہ اس شخص کا تعلق یمنی افرادسے ہے جن پر امریکی حکام کی نظر ہے۔سرحدی دستوں کے ذمے دار ذرائع کے مطابق 21 سالہ یہ مشتبہ شخص جمعرات کی شب امریکا میں داخل ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *