Saudi Arabia, Egypt, UAE condemn storming of Al-Aqsa Mosque by Israeli settlersتصویر سوشل میڈیا

دوبئی: سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر نے حال ہی میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں کے ذریعہ جنہیں اسرائیلی افواج کا تحفظ حاصل تھا مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی مذمت کی ہے۔ اتوار کے روز 430 انتہا پسند آباد کار اسلام کے مقدس مقامات کے تقدس کی تازہ ترین خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ یروشلم میں کمپاو¿نڈ کے صحن میں داخل ہو گئے۔ منگل کے روز متحدہ عرب امارات نے آباد کاروں کے اقدامات کی مذمت کی اور الاقصیٰ مسجد کو زبردست تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایک بیان میں ، متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا بین الاقوامی قانون کے مطابق مقدس مقامات اور اوقاف کے تحفظ کے لیے اردن کے کردار کا احترام کیا جانا چاہئے۔ کسی کو بھی یروشلم وقف انتظامیہ اور الاقصیٰ مسجد کی خود مختاری سے سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ وزارت نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی تمام کارروائیوں پر جو تناو¿ میں اضافہ کرتےہیں قدغن لگائے۔ ایسی کارروائیاں تمام بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنوں کی صریح خلاف ورزی اور پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *