ریاض: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امن منصوبہ کے ،جسے فلسطینیوں نے ردی کی ٹوکری میں ڈالے جانے کا کہہ کر مسترد کر دیا، اعلان کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل اور فلسطینیوں سے کہاکہ وہ دونوں امریکہ کے پرچم تلے راست امن مذاکرات شروع کریں۔
خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعود ی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلی فونی گفتگو میں مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق کے تئیں مملکت کے پابند عہد رہنے کی یقین دہانی کا اعادہ کیا۔
مملکت کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی کاز کے ایک فوری ور جامع حل کے مقصد سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ایک جامع امن منصوبہ وضع کرنے کے صدر ٹرمپ کے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فریقین کو مذاکرات کے توسط سےمنصوبہ کے پہلوو¿ں پر اختلاف رائے دور کرنا چاہئے۔
تاکہ ایک ایسا معاہدہ ہو سکے جس سے امن عمل میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے جائزحقوق بھی مل سکیں ۔