ریاض: ( اے یو ایس )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فےصل بن فرحان بن عبد اللہ نے پیر کے روز ٹیلی فون پر الجزائر کے وزیر برائے امور خارجہ رمطان لعمامرہ سے بات چیت کی۔ بن فرحان نے لعمامرہ کو الجزائر کے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے الجزائری ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق بات چیت کے دوران میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال ہوا جو دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفاد کو یقینی بنائیں۔بن فرحان اور لعمامرہ کے درمیان بات چیت میں مشترکہ دل چسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت بھی زیر بحث آئی۔