Saudi Arabia FM Prince Faisal to visit Iran on Saturdayتصویر سوشل میڈیا

دوبئی:کسی دور کے ایک دوسرے کے کٹر دشمن سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں اب بتدریج مٹھاس آنا شروع ہوگئی ہے اور اب دونوں عربی اور عجمی ملکوں نے جہاں ایک جانب سفارتی تعلقات استوار کرتے ہوئے اپنے سفاتی مشنوں کو ایک دوسرے کے یہاں کھولنا شروع کر دیا وہیں دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے بھی ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرنا شروع کردیا۔

اس ضمن میں ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے جمعرات کو بتایا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ہفتے کو تہران کا دورہ کریں گے۔

تسنیم نے کہا کہ وہ ایرانی حکام سے ملاقات کرنے والے ہیں۔یمن، شام اور لبنان سمیت علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی برسوں پرانی دشمنی کے بعد سفارتی انقطاع کو ختم کرنے اور تعلقات کو بحال کرنے کے لیے چین کی ثالثی میں ایک معاہدہ کی روشنی ایران اور سعودی عرب نے مارچ میں سفارتی مشنز کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ ایران نے 7 جون کو سعودی عرب میں باضابطہ طور پر اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *