Saudi Arabia, France issue joint statement following Crown Prince’s visit to Parisتصویر سوشل میڈیا

پیرس:(اے یو ایس ) سعودی عرب اور فرانس نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط تر اور بہتر بنانے کے علاوہ قابل تجدید توانائی بشمول سولر انرجی، ونڈ انرجی اور کلین ہائیڈروجن کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، نیز موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھی معاہدہ پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس امر کا اظہار دونوں ملکوں کے درمیان ولی عہد سعودی عرب کے دورہ فرانس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ اور فرانس کے دونوں رہنماوں نے توانائی کی عالمی منڈی میں استحکام کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ نیز عالمی سطح پر گندم اور دیگر اجناس کی بلا تعطل فراہمی پر بھی بات ہوئی۔’اعلامیے کے مطابق ‘دونوں رہنماوں کے درمیان سعودی عرب اور فرانس کی سلامتی کے لیے موجود مشترکہ خطروں کو بھی زیر بحث لایا گیا اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

اس سلسلے میں صدر میکروں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کے امور پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اسی طرح امن و امان کے لیے باہمی تجربات کی شئیرنگ اور تربیتی امور پر بھی بات ہوئی۔ مشترکہ مشقوں کے لیے اتفاق رائے پایا گیا۔دونوں ملکوں کے درمیان ان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے دوران لبنان میں امن و استحکام کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ صدر میکرون نے اتفاق کیا کہ لبنان میں جامع سیاسی و معاشی اصلاحات اور لبنان کی خود مختاری کے حق میں کام کریں گے۔ لبنان کے لیے انسانی بنیادوں پر کام کے لیے قائم سعودی فرانس فنڈ پر اطیمنان ظاہر کیا گیا۔دوطرفہ مذاکرات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات میں شام کے شہریوں کے تحفظ اور شامی سرزمین کی حفاظت کے امور بھی باہمی مذاکرات کا حصہ تھے۔سعودی عرب نے فرانس کی طرف سے یمن کے سیاسی حل کے لیے کی گئی کوششوں کی تعریف کی ہے۔دونوں ملکوں کے رہنماو¿ں نے تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *