Saudi Arabia has ranked first across the Arab world and 21st globally in the World Happiness Reportتصویر سوشل میڈیا

اقوا م متحدہ:(اے یو ایس )اقوام متحدہ کے زیر انتظام کرائی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سعودی عرب شادماں ترین ممالک کی فہرست میں عرب دنیا میں پہلے اور عالمی سطح پر21ویں پوزیشن پر ہے۔ سال 2021 کے لیے جاری ہونے والی “ورلڈ ہیپی نس رپورٹ” (عالمی رپورٹ برائے خوشی و شادمانی ) میں عالمی سطح پر 149 ممالک میں سعودی عرب کا 21 واں نمبر ہے۔یہ رپورٹ گذشتہ 10 برسوں سے سالانہ بنیادوں پر جاری ہو رہی ہے۔سال 2021کی رپورٹ میں کرونا وائرس کی وبا کے عالمی ممالک پر طبی ، اقتصادی اور نفسیاتی اثرات کے علاوہ ممالک اور سرکاری اداروں کی جانب سے وبا پر کنٹرول کے طریقہ کار کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کی تیاری میں جن عوامل پر انحصار کیا گیا ان میں کرونا کی وبا کا کام کے ماحول پر اثر، سماجی تعلقات کی نوعیت، افراد کی ذہنی صحت، حکومتی اقدامات پر اعتماد، کرونا کے اثرات کو رفع کرنے کے حوالے سے ممالک کی اہلیت، لوگوں کی آمدن، صحت مند زندگی، مشکل وقت میں سہارا ملنے کی توقع، فراخ دلی، آزادی اور اعتماد شامل ہے۔مجموعی مقامی پیداوار، سماجی سہارے، متوقع اوسط عمر، زندگی کے فیصلے کرنے میں آزادی اور بدعنوانی سے نمٹنے سے متعلق اشاریوں میں سعودی عرب نمایاں ہے۔سعودی عرب میں “معیار زندگی پروگرام” کے مرکز میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز خالد بن عبداللہ البکر نے باور کرایا ہے کہ سال 2021 کے لیے “ورلڈ ہیپی نس” رپورٹ میں سعودی عرب کی پیش قدمی ،،، مملکت میں معیار زندگی کے حوالے سے ملکی قیادت کی توجہ اور شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کی مسروریت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بالخصوص کرونا وائرس کے بیچ مملکت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات مثالی رہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق البکر کا مزید کہنا ہے کہ کرونا کے دور رس اثرات سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب نے غیر معمولی کوششیں کیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر کرونا سے متاثرہ ہر شخص کا مفت علاج کیا گیا۔ خواہ وہ شہری ہو ، غیر ملکی مقیم ہو یا غیر قانونی طور پر مملکت کی سرزمین پر موجود ہو۔البکر کے مطابق کرونا وائرس کے اثرات کے باوجود خوشی سے متعلق عالمی رپورٹ میں سعودی عرب کی پوزیشن بہتر ہونا مملکت کے ویڑن 2030 کی حکمت عملی کی کامیابی کو باور کراتا ہے۔ اس کا سہرا فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سر ہے۔رپورٹ میں پاکستان کو105ویں اور ہندوستان کو 139ویں پوزیشن پر دکھایا گیا ہے۔2019میں ہندوستان کو140ویں پوزیشن پر دکھایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *