Saudi Arabia implement of travel ban to on 201 countriesتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یوایس)سعودی عرب میں پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر عائد عارضی سفری پابندی کا نفاذ ہوگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات آخری پروازجدہ کےکنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی تھی جس کے بعد اب 20 ممالک سے کسی بھی مسافرکو سعودی عرب لانےکی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق پابندی سے سعودی شہری، سفارتکار، صحت کارکن اوران کے اہل وعیال مستثنیٰ ہوں گے۔سفری پابندی کے نفاذ کے بعد تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پرسخت حفاظتی اقدامات کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یہ پابندی کورونا کی موجودہ صورتحال اورصحت عامہ کے پیش نظر عائد کی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یہ پابندی 20 ممالک سے آنے والوں پر عائد کی گئی ہے جن میں پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی اور برازیل شامل ہیں۔عارضی پابندی کا شکار ممالک میں پرتگال، ترکی، جنوبی افریقا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، جاپان اور مصر بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *