ریاض :(اے یو ایس)سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے فالو اپ کی بنیاد پر محکمہ صحت کے حکام کی طرف سے پیش کردہ معلومات اور وبائی مرض سے نمٹنے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں قومی سطح پر پیش رفت ویکسی نیشن پروگرام اور معاشرے میں وائرس کے خلاف حفاظتی ٹیکوں اور قوت مدافعت کی بلند شرحوں کے باعث احتیاطی تدابیر کو اٹھانے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ جمہوریہ جنوبی افریقہ، جمہوریہ نمیبیا، جمہوریہ بوٹسوانا، جمہوریہ زمبابوے، کنگڈم آف لیسوتھو،، جمہوریہ موزمبیق، جمہوریہ ملاوی۔ جمہوریہ ماریشس، جمہوریہ زیمبیا، جمہوریہ مڈغاسکر، جمہوریہ انگولا، جمہوریہ سیشلز، متحدہ جمہوریہ کوموروس، وفاقی جمہوریہ نائیجیریا، وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا، اسلامی جمہوریہ افغانستان کے لیے جانے اور مملکت آنے والی تمام پروازوں کوبحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد حرام، مسجد نبویﷺ اور ملک بھر کی تمام مساجد میں سماجی دوری کے اقدامات کا اطلاق روک دیا جائے گا تاہم ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔تمام جگہوں (بند اور کھلی)، سرگرمیوں اور تقریبات میں سماجی دوری کے اقدامات کا اطلاق، کھلی جگہوں پر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ اسے بند جگہوں پر پہننے کا پابند بنایا جائے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مملکت میں آنے سے پہلے منظور شدہ پی سی آر ٹیسٹ یا منظور شدہ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے لیے منفی نتیجہ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ہر قسم کے وزٹ ویزوں پرم±ملکت آنے کے لیے مملکت میں قیام کی مدت کے دوران کرونا وائرس (COVID-19) کے انفیکشن سے علاج کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے انشورنس کی ضرورت ہوتی ہے۔مملکت میں آنے والے افراد پر وبائی مرض سے نمٹنے کے مقصد سے ادارہ جاتی قرنطینہ اور ہوم قرنطینہ کی درخواست کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔”SPA” کے مطابق مملکت میں براہ راست آمد کی معطلی کو ختم کر دیا جائے گا۔
تصویر سوشل میڈیا 