Saudi Arabia needs 20,000 extra hospital beds by 2030 amid growing populationتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) طبی ماہرین کے مطابق سعودی عرب کو 2030 تک مزید 20 ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتالوں کی ضرورت ہو گی تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز سے نمٹا جاسکے۔بین الاقوامی ادارے ‘ کولیئرز انٹرنیشنل کے صحت ا ور تعلیم کے ڈائریکٹر منصور احمد نے مملکت میں شعبہ صحت پر تازہ ترین رپورٹ جاری کرتے ہوئے اہم حقائق جاری کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حالیہ آبادی 3 کروڑ 65 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے مگر سعودی قیادت کے پر عزم وژن 2030 کی بدولت مملکت کے نظام صحت سمیت تمام معیشت میں بنیادی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔

کولئیرز کے اندازے کے مطابق 2 2030تک سعودی عرب کی آبادی جو کہ اس وقت 61 فی صد مقامی اور 39 فیصد تارکین وطن پر مشتمل ہے، چار کروڑ 37 لاکھ نفوس تک پہنچ جائے گی۔سعودی عرب کے ایک پراپرٹی کنسلٹنٹ ‘نائٹ فرینک کے مطابق مملکت میں 2030 تک پانچ لاکھ 55 ہزار نئے رہائشی یونٹ، 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہوٹل کے کمرے، 43 لاکھ ا سکوائر میٹر کمرشل جگہ جبکہ 61 لاکھ سکوائر میٹر آفس کی جگہ تعمیر کی جائے گی۔

کولئیرز کے مطابق ان تمام اعداد و شمار کے حوالے سے2020 میں 78 ہزار 600 ہسپتال کے بستروں کو بڑھا کر 2030 تک 98 ہزار تک لانا ہوگا تاکہ سعودی آبادی کو صحت کی معیاری سہولیات بروقت میسر ہو سکیں۔منصور احمد کے مطابق مملکت سعودی عرب میں ہسپتالوں کی کمی سرمایہ کاروں کے لئے سنہری موقع ثابت ہو سکتی ہے۔ایک اسپتال کے بستر کا اوسط ریوینیو تقریبا 5 لاکھ 75 ہزار ڈالر ہے جو کہ 2030 تک مہنگائی اور دیگر عوامل کے سبب 7 لاکھ 82 ہزار ڈالر تک پہنچ جائے گا۔اس وقت مملکت کے مجموعی اسپتالوں سے اوسط ریوینیو2.45ارب ڈالر ہے جو کہ تمام شرائط مکمل ہونے کی صورت میں7.76ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *