Saudi Arabia pauses peace deal negotiations with Israel: Reportتصویر سوشل میڈیا

سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے مذاکرات معطل کرنے کے فیصلہ سے مطلع کردیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر میں ایک اسرائیلی عہدیدار نے عرب نیوز کے ایک آن لائن نیوز پورٹیل کی ایک غیر مصدقہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا۔ یروشلم پوسٹ نے اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے امریکہ کے توسط سے کہا ہے کہ وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی زیر قیادت اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت کا انتہا پسندانہ کردار فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی طرح کی بہتری کی راہ میں حائل ہے۔ اس کے نتیجے میں اس کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کو اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن غفیر اور گویر اور وزیر خزانہ بتسلایل سموتریش جیسے افراد کے ، جن کے بارے میںسعودی عرب کا یہ گمان ہے کہ سیاسی منظر نامہ پر نہایت سخت گیر ہیں،مطالبات کو شامل کرنے کے لیے نتن یاہو کی خواہش سعودی عرب کو کسی امن معاہدے میں پیشرفت سے روک رہی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ دو ریاستی حل کو اسرائیلی فلسطینی تناعہ سے جوڑا جائے۔ گذشتہ ہفتے امریکہ کے وزیر خارجہ ، انٹونی بلنکن نے بتایا کہ سعودی عرب نے بائیڈن انتظامیہ کو بتایا ہے کہ فلسطینی خدشات کو دور کرنا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کسی بھی ممکنہ معاہدے کا جزو لاینفک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *