Saudi Arabia, Philippines agree to resume deployment of Filipino workersتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب نے فلپائن سے تعلق رکھنے والے افراد کو مملکت میں روزگار کے حصول کے لیے سات نومبر2022 سے بھرتی کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کے روز سعودی وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی انجینیر احمد بن سلیمان الراجحی نے مملکت میں فلپائنی باشندوں کے روزگار کے حصول کے سلسلے میں جمہوریہ فلپائن کے وزیر برائے تارکین وطن ولیبر سوسن اوپلے کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ اس یاداشت کے تحت 7 نومبر 2022 سے سعودی عرب میں فلپائنی شہریوں کو گھریلو ملازمین کے طور پربھرتی کرنے کا عمل شروع کیاجائے گا۔

سعودی وزارت برائے انسانی وسائل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ یادداشت سعودی عرب اور جمہوریہ فلپائن کے درمیان دوطرفہ اور تاریخی تعلقات کے تسلسل اور دونوں ممالک کے درمیان کئی اقتصادی پہلوو¿ں میں مستقل تعاون کی توسیع کا حصہ ہے۔یادداشت میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے وڑن کی جمہوریہ فلپائن میں کارکنوں کے انسانی حقوق کے پہلوو¿ں کے تحفظ کے لیے ورکرز اینڈ مائیگرنٹس کی وزارت کے وڑن کے ساتھ مطابقت کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سعودی لیبر مارکیٹ نے ان اقدامات اور بنیادی اصلاحات کے بدلے میں جو مارکیٹ کی طرف سے دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے تارکین وطن مزدوروں کے تحفظ کو بنیادی کنونشنز پرعمل درآمد یقینی بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *