Saudi Arabia records zero COVID-19 death for first time in two yearsتصویر سوشل میڈیا

ریاض: (اے یو ایس ) سعودی عرب میں 30 مارچ 2020 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران میں کورونا وائرس سے متاثرہ کسی مریض کے فوت ہونے کا اندراج نہیں ہوا۔ اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 9050 رہی۔سعودی وزارت صحت نے منگل کے روز اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ 24 گھنٹوں کے دوران میں کورونا وائرس سے متاثرہ 116 نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔

رواں سال 19 جنوری سے مملکت میں متاثرین کی یومیہ تعداد کم ترین سطح پر برقرار ہے۔وزارت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 298 متاثرین صحت یاب ہوئے۔ سعودی عرب میں اس وبا کے آغاز سے اب تک 751296 تصدیق شدہ کیسوں کا اندراج ہو چکا ہے۔ ان میں 735699 متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے گذشتہ ماہ 6 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ مملکت میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں 95% جب کہ تشویش ناک حالتوں کی تعداد میں 62% کمی واقع ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *