Saudi Arabia says tech giants to invest more than $9 billion in kingdomتصویر سوشل میڈیا

ریاض(اے یو ایس )سعودی عرب میں مستقبل کی ٹیکنالوجیزمیں 9 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے اور یہ سرمایہ کاری کرنے والی فرموں میں امریکی کمپنیاں مائیکروسافٹ اور اوریکل کارپوریشن بھی شامل ہیں۔ وہ مملکت میں کلاو¿ڈ ریجنزتعمیرکر رہی ہیں۔سعودی وزیرمواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ بن عامر السواحہ نے بتایا ہے کہ مائیکروسافٹ کارپوریشن عالمی سپراسکیلرکلاو¿ڈ میں 2.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جبکہ اوریکل نے الریاض میں ایک نئے کلاو¿ڈ ریجن کی تعمیر کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

السواحہ نے الریاض میں منعقدہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی فورم لیپ میں کہا:”اس نئی سرمایہ کاری سے سعودی عرب کی مشرق اوسط اور شمالی افریقا میں سب سے بڑی ڈیجیٹل مارکیٹ کے طورپرپوزیشن میں اضافہ ہوگا“۔انھوں نے اس سرمایہ کاری کے ٹائم فریم کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔اوریکل نے خبررساں ادارے رائٹرزکو بتایا کہ یہ سرمایہ کاری آیندہ کئی سال میں کی جائے گی۔وزیرالسواحہ نے کہا کہ چین کی ہواوے سعودی عرب اور ایک اور کلاؤڈ ریجن میں اپنی خدمات کے لیے آرامکو کی شراکت داری سے کلاو¿ڈ انفراسٹرکچرمیں 40 کروڑڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی۔

انھوں نے فورم میں مزید بتایا کہ مختلف شعبوں میں عالمی اورمقامی اثاثوں میں اضافی 4.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔500 ارب ڈالرمالیت کے نیوم منصوبہ کے ماتحت ذیلی ادارے ٹونومس نےگذشتہ سال کہا تھا کہ اس نے 2022 میں مصنوعی ذہانت میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔اس میں ایک میٹاورس پلیٹ فارم بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ کلاو¿ڈ کمپیوٹنگ کی بڑھتی ہوئی طلب نے اوریکل، مائیکروسافٹ، ایمازون اور الفابیٹ کے گوگل جیسی ٹیکنالوجی کمپنیوں کوڈیٹا ٹرانسفرکا عمل تیزکرنے کے لیے دنیا بھرمیں اپنے ڈیٹامراکزقائم کرنے پر مجبور کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *