Saudi Arabia Sentences 4 People to 28 Years in Jail for Money Launderingتصویر سوشل میڈیا

ریاض(اے یو ایس)سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کے ایک معتبر ذریعہ سے معلوم ہوا ہے کہ الریاض میں قائم ایک فوج داری عدالت نے منی لانڈرنگ سے متعلق زیر سماعت ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو 28 سال قید اور 20 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان پر منی لانڈرنگ اور تجارتی ہیرا پھیری کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مقامی اور تین غیرملکی ملزمان سمیت مجموعی طور پر 4 ملزمان کو 28 سال قید اور 20 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ گروپ کے قبضے سے دوملین سے زائد ریال نقدی، دو لیپ ٹاپ، ایک منی کیلکولیٹر، سات لاکھ 14 ہزار ریال کے بنک ڈیپازٹ اور 37 لاکھ 50 ہزار ریال کی بیرون ملک رقم منتقل کی تفصیلات قبضے میں لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان زکوٰة، ٹیکسوں اور دیگر واجبات سے بچنے کے لیے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک رقوم منتقلی میں ملوث ہیں۔ ملزمان میں ایک مقامی جب کہ تین غیرملکی ہیں۔ غیر ملکی ملزمان کی قید اور جرمانے کی سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *