Saudi Arabia serious about talks with Iran : says Prince Faisal bin Farhanتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ جاری حالیہ بات چیت کو سنجیدہ اور دوستانہ قرار دیا۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بات چیت کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں۔ یہ ہمارے لیے کوئی بڑی تبدیلی نہیں کیوں کہ ہم ہمیشہ سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ہم خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں ۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ملک کے سعودی عرب کے ساتھ مکالمے کو سراہتے ہوئے باور کرایا تھا کہ اس سلسلے میں فضا مثبت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بات چیت تعمیری ہے جو صحیح سمت میں جا رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ فریقین کے درمیان بات چیت خطے کے مفاد میں ہے۔گذشتہ ہفتے ماسکو کے دورے کے دوران میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے ،،، اور اس حوالے سے مملکت کے موقف کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *