Saudi Arabia signs civil aviation deals with Pakistan, Bangladeshتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ(اے یو ایس ) سعودی عرب نے ایوی ایشن کے شعبے میں بین الاقوامی پارٹنر شپ کے قیام کی پالیسی کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کر دئیے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق ان معاہدوں پر سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے صدر عبدالعزیز بن عبداللہ الدویلج کی زیر نگرانی دستخط کئے گئے۔

سعودی عہدیدار وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی سربراہی میں غیر ملکی دورے پر آنے والے وفد میں شامل ہیں۔عرب سے آمدو رفت کو مزید آسان بنانے اور اس میں درپیش مسائل کے حل کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کی ایوی ایشن حکمت عملی کے تحت سال 2030 تک دنیا بھر کی 250 منازل تک براہ راست پروازیں شروع کرنے اور مسافروں کی تعداد تین گنا تک بڑھا کر 33 کروڑ بڑھانے کے منصوبے پر عمل در آمد ہو رہا ہے۔اس حکمت عملی کے تحت 2030 تک سالانہ ائیر کارگو کی صلاحیت 45 لاکھ ٹن تک بڑھائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *