Saudi Arabia strongly condemns terror attack on Kabulتصویر سوشل میڈیا

ریاض(اے یو ایس)سعودی عرب نے افغانستان کے دارالحکومت میں واقع کابل یونیورسٹی پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کی جس میں کم سے کم بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ،شدید مذمت کی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک تعلیمی ادارے پر حملہ ایک گھناﺅنی اور نہایت قابل مذمت کارروائی ہے جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب برادر ملک افغانستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کابل کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا۔ کابل یونیورسٹی پرحملے کے نتیجے میں افغانستان کے وقار، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

بیان میں حملے کے نتیجے میں متاثر خاندانوں، افغان حکومت، حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی کا ا ظہار کیا گیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔

دریں اثنا بحرین نے بھی اس وحشیانہ کارروائی کی شدت سے مذمت کی۔ اس کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف لڑائی میں مملکت اسلامی جمہوریہ افغانستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

بیان میں متاثرین کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی گئی اور قطع نظر محرکات و جواز کے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بین الاقوامی مساعی کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *