دوبئی: سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شہریوں اور مملکت میں رہائش پذیر غیر سعودی لوگوں کو چین کا سفر کرنے سے روک دیا۔
ایس پی اے نے کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والے جوابدہ ہوں گے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو غیر ملکی رہائشی چین کا سفر کریں گے انہیںملک واپس آنے کی اجازت نہیںدی جائے گی۔
30جنوری2020کو عالمی صحت تنظیم(ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس وبا کو ایک عالمی صحت عامہ ایمرجنسی ڈکلیر کیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ سے عالمی سطح پر تشویش میں اور اضافہ ہوگیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ20سے زائد ممالک نے کوروناوائرس کے باعث اپنے شہریوں کے چین جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔فلپائن بھی اس وبا کی زد میں آگیا ہے جہاں ایک موت بھی ہو گئی۔
ہانگ کانگ بھی اس سے نہیںبچ سکا ۔ وہاں منگل کے روز ایک39سالہ شخص اس وائرس کا شکار ہو کر مر گیا۔تقریباً دو درجن ایر لائنز نے چین کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔