ریاض: موصول اطلاع کے مطابق سعودی عرب نے بدھ تین فروری سے نئے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے پاکستان سمیت بیس ملکوں پر عارضی سفری پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’سعودیوں، سفارت کاروں، صحت کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے سوا تمام افراد کے سعودی عرب آنے پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔‘’یہ پابندی 20 ممالک سے آنے والے مسافروں پر عائد کی گئی ہے۔
ان میں پاکستان، ہندوستان ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک شامل ہیں‘۔ مجموعی طور پر ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، وفاقی جرمنی، امریکہ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، مصرپاکستان، متحدہ عرب امارات ،ہندوستان اور جاپان سے سعودی عرب آمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔