Saudi Arabia unemployment rate falls to 6.5% in Q1تصویر سوشل میڈیا

ریاض :(اے یوایس)سعودی عرب میں 2021ءکی پہلی سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور یہ گذشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں 12۰6 فی صد سے کم ہو کر 11۰7 فی صد رہ گئی ہے۔سعودی شہریوں میں 2020ءکی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح 12 فی صد کے لگ بھگ تھی۔گذشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا اور یہ بڑھ کر15۰4 فی صد ہوگئی تھی۔

سعودی عرب کے ادارہ شماریات نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ 2021ءکی پہلی سہ ماہی میں سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی مجموعی شرح کم ہو کر11۰7 فی صد رہ گئی ہے۔اس طرح یہ کرونا وائرس کی وَبا سے پہلے کی شرح سے بھی کم ہوگئی ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق رواں سال سعودی معیشت کی شرح نمو 2۰1 فی صد رہے گی۔2020ءمیں شرح نمو 4۰1 فی صد تک سکڑ گئی تھی۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار میں سہ ماہی سے سہ ماہی کی بنیاد پر0۰5 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ تیل کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس بنا پرسعودی عرب نے رضاکارانہ طور پر تیل کی پیداوار میں کمی کردی تھی۔

سعودی عرب کی غیرتیل معیشت میں گذشتہ تین ماہ کے مقابلے میں 4۰9 فی صد اضافہ ہواہے۔اس میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے اوراس میں 6۰3 فی صد توسیع ہوئی ہے۔لندن میں قائم کیپٹل اکنامک نے اسی ہفتے حالیہ اعدادوشمار کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب میں دوسری سہ ماہی میں اقتصادی سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری سہ ماہی میں پہلی سہ ماہی کی نسبت 3۰5 فی صد اضافہ ہوگا۔سعودی عرب کے ادارہ شماریات کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق بے روزگاری کی شرح میں کمی کا بڑا سبب خواتین کا بڑی تعداد میں برسرروزگار ہونا ہے اور اس وقت وہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں کمی کا ایک سبب وِڑن 2030ئ پر عمل درآمد ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ اس وسیع تر اصلاحاتی پروگرام کے تحت ملکی معیشت کو متنوع بنایا جارہا ہے اور سعودی شہریوں کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جارہے ہیں۔اس اصلاحاتی پروگرام کے تحت 2030ءتک سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح کو 7 فی صد تک کم کیا جائے گا اور آیندہ نو سال کے دوران میں ان کے لیے لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *