ریاض: ( اے یوایس ) سعودی عرب کے وزیر خاجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک تیونس میں امن و استحکام کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے اپنے تونسی ہم منصب عثمان الجرندی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ ”ان کا ملک تونس کے امن، خوش حالی اور استحکام کا خواہاں ہے۔”دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جمہوریہ تونس کی تازہ سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مملکت نے ہمیشہ تونس کے عوام کی خیر خواہی کی ہے۔ ہم برادر ملک تونس کے امن ، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے خواہاں ہیں۔