ریاض: (اے یو ایس ) سعودی عرب نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی [آئی اے ای اے] کی طرف سے ایران کے جوہری منصوبے پر مذمتی قرار داد کا خیر مقدم کیا ہے۔آئی اے ای اے کی 35 رکنی کونسل نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں ایران کی جانب سے تین نامعلوم مقامات پر یورینیم کے آثار کی موجودگی کی وضاحت نہ کرنے پر تہران کی مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ہم مذمتی قرار کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ ایجنسی پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران کو مسائل کے حل میں تعاون پر مجبور کرے‘۔سعودی عرب نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری منصوبوں سے عالمی ایجنسی کو مطلع کرے نیز تعاون کا سلسلہ جاری رکھے۔
