تیونس:(اے یو ایس ) سعودی عرب نے برادر ملک تیونس میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت تونسی عوام کی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوگی اور ملک کی ترقی اور فلاح کے لیے کام کرنے میں کامیاب ثابت ہوگی۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت جمہوریہ تیونس کی ترقی اور استحکام کا خواہاں ہے۔
قبل ازیں تیونس کی خاتون وزیراعظم نجلا بودن نے قرطاج شاہی محل میں اپنی نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کرتے کہا کہ ان کی حکومتی ٹیم کے کام کی ترجیح تمام شہریوں کے بہتر مستقبل کے لیے تیونیسیوں کی امیدوں پر پورا اترنا اور اور ان کا حکومت پر اعتماد بحال کرنا ہے۔واضح ہو کہ تیو نس کی نئی حکومت میں 24 وزا کو شامل کیا گیا ہے جن میں 9 خواتین ہیں۔