ریاض: سعودی عرب نے موذی کوروناوائرس کا عالمی سطح پر وبائی شکل اختیار کر لیے جانے کے بعد سعودی عرب میں بھی اس کے پوری طرح سے پیر پھیلالینے کے خدشات کے پیش نظر شہریوں اور رہائشیوں کے سر پر عارضی پابندی لگا دی اور ہندوستان وپاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے اپنی پروازیں روک دیں۔
اس فیصلے کے بعد جن ممالک کے ساتھ سعودی عرب نے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کی ہیں ان میں یورپی یونین کے ممالک، سوئزر لینڈسری لنکا، فلپائن،سوڈان، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان ، اریٹیریا، کینیا، جبوتی اور صومالیہ شامل ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حوالے سے مزید بتایا کہ مملکت نے اردن کے ساتھ بھی خشکی کے راستے مسافروں کی آمد و رفت معطل کر دی جبکہ تجارتی اور دیگر نوعیت کے سازو سامان کی نقل و حمل کی اجازت رہے گی علاوہ ازیں انتہائی غیر معمولی تقاضہ کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔
سعودی عرب نے اپنے اس فیصلے میں فلپائن اور ہندوستان کے ہیلتھ ورکروں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔جبکہ انخلاءجہاز انی اور تجارتی سفر میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کہا گیا ہے۔متاثرہ ممالک میں مقیم شہریوں اور رہائشیوں کو مملکت واپس لوٹ آنے کے لیے72گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔
سعودی عرب پڑوسی عرب ممالک سمیت 19ملکوں کا سفر کرنے پر پہلے ہی پابندی لگا چکا ہے اور کہا ہے کہ جو لوگ مملکت میں داخلے کے وقت اپنی سفری تفصیلات اور صحت سے متعلق معلومات نہیں دیں گے ان پر 5لاکھ ریال جرمانہ لگایا جائے گا۔