قاہرہ: سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کے روز ٹوئیٹ کر کے کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کر کے خطہ کی مجموعی صورت حال پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ان دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات عراق کے دارالخلافہ بغداد میں امریکی راکٹ حملہ میں ایران کے پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے،جس سے خطہ میں بردست کشیدگی ہو گئی تھی، کئی روز بعد ہوئی۔

شہزادہ خالد نے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے بھی ملاقات کی اور دونوں ملکوں کو دپیش باہمی چیلنجوں پر تبادل خیال کیا گیا۔

شہزادہ خالد نے ٹوئیٹ کر کے مطلع کیا کہ ایسپر سے ملاقات کی اور ہر دو ممالک کو درپیش چیلنجوں پر غور وخوض کیا ۔اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے ضامن باہمی فوجی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ۔

یاد رہے کہ جمعہ کو جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان پیداہوجانے والی زبردست کشیدگی کو دور کرنے کی کوششوں میں مدد کے لیے سعودی عرب نے شہزادہ بن خالد کو امریکہ اور یو کے بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *