ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب کے مرکزی بنک’ساما’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2020 میں مملکت کے بیرون ملک مجموعی محفوظ ذخائر میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 1.71 کھرب ریال تک پہنچ گئے ہیں۔سنٹرل بینک کی کے کل سوموار کو جاری کردہ اعداد و شمار کی تفصیلات “العربیہ ڈاٹ نیٹ” کو موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں?کہا گیا ہے کہ رواں سال اکتوبر کے مقابلے میں نومبرمیں بیرون ملک سعودی عرب کے ریزرو ذخائر میں ایک ماہ کی مدت میں 38.7 ارب ریال کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی سنٹرل بینک “ساما” کے مجموعی ذخائر میں سونا ، خصوصی ڈرائنگ رائٹس ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ذخائر ، بیرون ملک زرمبادلہ اور بیرون ملک ذخائر کے علاوہ ، بیرون ملک سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کے ذخائر شامل ہیں۔
نومبر کے اختتام پر جاری کردہ اعداد و شمار کی تفصیلات میں بیرون ملک سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری 1.09 ارب ریال رہی جبکہ ان ذخائر کے اندر بیرون ملک نقد رقم اور مالیاتی ذخائر کی مالیت تقریبا 574.8 ارب ریال ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں ذخائر کی مالیت گذشتہ اکتوبر کے آخر میں 12.2 ارب ریال سے بڑھ کر نومبر کے آخر میں 12.3 بلین ریال ہو گئی۔اسپیشل ڈرائنگ رائٹس کی مالیت اکتوبر کے آخر میں 30.8 ارب ریال سے بڑھ کر نومبر کے آخر میں 31.2 ارب ریال ہوگئی جبکہ ان ذخائر کے اندر سونے کی مالیت 1.6 ارب ریال پر مستحکم رہی۔
اکتوبر 2020 کے آخر میں سعودی سنٹرل بینک میں ذخائر کی مالیت تقریبا 1.674 کھرب ریال تھی جبکہ ستمبر کے آخر میں یہ 1.678 کھرب ریال تھی۔دوسری طرف نومبر 2020 کے آخر میں سعودی سنٹرل بینک کے کل اثاثوں کی مالیت گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.85 سے بڑھ کر 37.4 ارب ریال تک پہنچ گئی۔
نومبر کے آخر میں سعودی عرب میں بینکوں کے بینکاری نظام میں کل اثاثوں کی مالیت 2015 کے بعد پہلی بار 4 کھرب ریال کی حد کو عبور کر گئے۔