Saudi Arabia,UAE, Bahrain and Oman send messages of condolence to Queen Elizabeth on the demise of Prince Philipتصویر سوشل میڈیا

ابوظہبی:(اے یوایس )سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، بحرین اور عمان نے شہزادہ فلپ کے انتقال پر ان کی اہلیہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم اور شہزادہ چارلز سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔شاہ سلمان نے ملکہ برطانیہ کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں شہزادہ فلپ کی موت کی اطلاع پر بڑا دکھ ہوا اور وہ ملکہ برطانیہ، شاہی خاندان اور برطانیہ کے دوست عوام سے اس سانحہ پر دلی رنج اور ہمدردی کا اظہار ضروری سمجھتے ہیں۔ دعا ہے کہ آپ کوئی دکھ یا تکلیف نہ دیکھیں۔شاہ سلمان نے شہزادہ چارلز کے نام بھی تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ملکہ برطانیہ کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا۔ انہوں نے ملکہ، شاہی خاندان اور برطانیہ کے دوست عوام سے صدمے کی اس خبر پر ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ ملکہ کے لیے پائدار صحت و سلامتی کی آرزو ظاہر کی۔شہزادہ محمد بن سلمان نے شہزادہ چارلز سے ان کے والد کے انتقال پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں شہزادہ فلپ کی موت پر بے حد دکھ اور رنج ہوا ہے۔ آپ سے اور شاہی خاندان سے گہرے رنج و ملال اور ہمدردی کے جذبات پیش کرنا چاہتے ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے شہزادہ چارلس کی پائدار صحت و عافیت کی بھی آرزو ظاہر کی ہے۔

پرنس فلپ جمعے کے روز 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ملکہ کا شریک حیات ہونے کے ناطے انہیں
برطانیہ کے شاہی خاندان میں سات دہائیوں تک کلیدی حیثیت حاصل رہی۔ادھر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے ملکہ برطانیہ کو بھجوائے گئے تعزیتی پیغام میں پرنس فلپ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *