لندن:(اے یو ایس)وشل میڈیا پلیٹ فارم پر مشہور بدو شاعری کرنے والی شومہ العنزی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔شوما الغنزی 14 دن سے القریات کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ دوسری طرف ان کی علالت کی خبر سوشل میڈیا پر شائع ہونے کے بعد ان کے مداح ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔خیال رہے کہ شوما العنزی کو ایک عربی شعرگنگناتے دیکھا گیا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
سوشل میڈیا پر شہریوں نے شوما العنزی کی اونٹوں کی دیکھ بھال کی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عربی اشعار گنگنانے کی ان کی ویڈیوز بھی پوسٹ کی جا رہی ہیں۔شوما العنزی ایک دیہی اور سادہ خاتون ہیں جو سعودی عرب میں دیہاتی ماحول کی ایک زندہ علامت ہیں۔ وہ مویشیوں بالخصوص اونٹوں کی پرورش کرتی ہیں۔
دوسری طرف شوما العنزی کی بیٹی نے ٹویٹر کے ذریعے اپنی ماں کی بیماری کے بارے میں بات کی۔ اس نے متعدد ٹویٹس میں شہریوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعاو¿ں کا بھی کہا۔شوما العنزی نوے کی دہائی میں ہیں 30 سال قبل اپنے اونٹوں کی دیکھ بھال کے لیے صحرائی زندگی کا انتخاب کرنے کے لیے مشہور ہوئیں۔ انہیں اپنے شوہر کی موت کے بعد اپنے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانی پڑی۔
