Saudi Cabinet calls for revival of Israel-Palestinian peace talksتصویر سوشل میڈیا

ریاض(اے یو ایس)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت سعودی عرب کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت روکنے اور امن عمل کی بحالی پر زور دیا گیا۔منگل کے روز ریاض کے قصر عرقہ میں منعقدہ سعودی کی کابینہ کے اجلاس فلسطین کی تازہ کشیدہ صورت حال پر غور کیا گیاکابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے حالیہ دنوں میں متعدد یورپی دارالحکومتوں میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کی۔

سعودی عرب نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی توہین میں مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کریں۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی ’جی 20‘ اجلاسوں کے 2023ءمیں سعودی عرب میں انعقاد اور ان میں عالمی وفود کی شرکت کے لیے رابطہ کاری اور تیاری کا کام جاری رکھا۔کابینہ نے سعودی عرب اور ازبکستان کے درمیان توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں معاہدے اور تعاون کی ایک یادداشت، سعودی نمکین پانی کی تبدیلی کارپوریشن اور کویت انسٹی ٹیوٹ فار سائنٹیفک ریسرچ کے درمیان پانی کو صاف کرنے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی گئی۔کابینہ میں سعودی وزیر صحت کو تونس کے ساتھ صحت کے شعبوں میں تعاون کے بارے میں بات کرنے کا اور وزیر اطلاعات کو ہندوستان کے ساتھ یادداشت پر تبادلہ خیال کرنے کا اختیار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *